سرینگر ، بھارتی پولیس کا شہید سید علی گیلانی کی رہائشگاہ پر چھاپہ ، اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں

image

سرینگر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی پولیس نے شہید سید علی گیلانی کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر ان کی کتب اور دستاویزات قبضے میں لے لیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں شہید سید علی گیلانی کے گھرپر چھاپہ مارا ، پولیس اہلکاروں نے سید علی گیلانی کے کمرے میں موجود ان کی کتب اور اہم دستاویزات و غیرہ ضبط کر لیں۔

بھارت دہشتگردی کر رہا ہے ، مسئلہ کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کرینگے ، حریت کانفرنس کے زیر اہتمام سیمینار

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ایک گھنٹے تک سید علی گیلانی کے گھرکا محاصرہ کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے علی گیلانی شہید کے گھر پر چھاپے کی شدید مذمت کی ہے۔

علاوہ ازیں بھارتی پولیس نے حید پورہ مومن آباد میں ہی واقع تحریک حریت جموں و کشمیر کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا، پولیس دفتر کا تالا توڑ کر دفتر میں موجود اہم دستاویزت ضبط کر لیں۔

مودی سرکار نے حریت پسند تنظیم پر پابندی عائد کر دی

گزشتہ ایک برس میں 100 سے زائد سیاسی و شہری رہنماؤں کے گھروں پر کارروائیاں کی گئیں ، جبکہ 80 سے زائد سماجی تنظیموں کے دفاتر پر بھی چھاپے مار کر فنڈنگ سے متعلق تحقیقات کیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.