کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی۔۔ فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

image

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک اور نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے، جس سے بجلی صارفین پر 1 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نیا بوجھ پڑے گا۔

یہ اضافی رقم دسمبر 2024 کے بلوں میں صرف ایک ماہ کے لیے وصول کی جائے گی۔ تاہم، اچھی خبر یہ ہے کہ لائف لائن اور پری پیڈ صارفین کو اس اضافے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ مزید برآں، ونٹر پیکج کے تحت بجلی کے اضافی استعمال پر بھی یہ ایڈجسٹمنٹ لاگو نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ گذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ختم ہو چکا ہے، جو ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ وصول کی گئی تھی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.