ایلون مسک کی دولت میں مزید اضافہ ، 447 ارب ڈالر کیساتھ دنیا کے پہلے شخص بن گئے

image

ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک کی دولت میں ایک دن کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دنیا کے پہلے ایسے فرد بن گئے ہیں جن کی دولت 400 ارب ڈالر کا ہندسہ چھو لیا ہے۔

دھوکہ دہی کا الزام، امریکہ میں بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پر فرد جرم عائد

ان کی کمپنی اسپیس ایکس کی قدر 350 ارب ڈالر قرار پانے اور ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے باعث 11 دسمبر کو دولت میں 62.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد وہ اب 447 ارب ڈالر کے مالک بن گئے ہیں۔

2024 کے دوران ایلون مسک کی دولت اب تک 218 ارب ڈالر بڑھ گئی ہے جو اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات کے بعد سے ان کی ذاتی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.