ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر الاہلی کے ریاض محرز کا اظہار تشکر

image
جدہ کی فٹبال کلب الاہلی کے فارورڈ الجزائری فٹبالر ریاض محرز نے کہا ہے ’ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کے لیے دنیا کی مہمان نوازی کا شاندار موقع فراہم کرے گی۔

عرب نیوز کے مطابق مملکت کو میزبانی ملنے پر سعودی پرو لیگ سٹار نے جدہ میں گذشتہ روز منگل کو سعودی عربین فٹبال فیڈریشن کے اجلاس میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انٹرنیشنل الجزائری فٹبالر علاقائی تربیتی مراکز سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں سے جدہ میں ملاقات کر رہے تھے۔

ریاض محزر نے کہا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی دنیا کے لیے سعودی عوام کی مہربانی اور مہمان نوازی کا مشاہدہ کرنے کا ایک شاندار موقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ2034 سعودی عرب میں دنیا کو ایک ملک میں اکٹھا کرے گا۔ سعودی عرب ایک وسیع ملک ہے جو سب کو خوش آمدید کہنے اور شاندار تجربہ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میں تصور کرتا ہوں کہ آئندہ  10 برسوں میں دنیا کے لیے یہ ایک حیرت انگیز موقع ہوگا جس کے لیے میں ابھی سے  بہت پرجوش ہوں اور مستقبل کے تمام منصوبوں کو دیکھنے کا منتظر ہوں۔

ورلڈ کپ 2034 آئندہ 10 برسوں میں دنیا کے لیے ایک حیرت انگیز موقع ہوگا۔ فوٹو انسٹاگرام

33سالہ سابق مانچسٹر سٹی سٹار نے مملکت کی فٹبال ثقافت اور قدرتی خوبصورتی کوبیان کرتے ہوئے بتایا ’سعودی عرب میں فٹبال کے لیے بہت زیادہ لگن اور جوش و جذبہ پایا جاتا ہے۔ یہاں بہت سے بڑے کلب ہیں، ہر کلب کے ہزاروں مداح ہیں،آپ سعودی عرب کی خوبصورتی کا اندازہ نہیں لگا سکتے جب تک آپ یہاں آکر خود نہ دیکھ لیں۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.