بشریٰ بی بی کی غیر سیاسی سوچ اور غیر سیاسی فیصلوں نے ان کی پارٹی کو تقسیم کیا ،عظمیٰ بخاری

image

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی غیر سیاسی سوچ اور غیر سیاسی فیصلوں نے ان کی پارٹی کو تقسیم کیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ”جھانسی کی رانی“بن رہی تھی آج وہ ”منہ چھپائی“کررہی تھی،23 نومبر کو ازخود قوم سے خطاب کرنے والی بشریٰ بی بی آج خاموش ہے۔

چینی کے ایکس مل ریٹ 121روپے فی کلو تک آ گئے

جوشیلےخطاب کرنے والی بشریٰ بی بی آج اپنا انقلابی بھاشن پشاور چھوڑ آئی،بشریٰ بی بی میڈیا کو بتاتی ڈی چوک سے بھاگنے کا پلان ان کا تھا یا گنڈاپور کا تھا؟

بشریٰ بی بی آج قوم کو بتاتی ڈی چوک سے دوڑ کیوں لگائی؟واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پرفرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے پاس جاں بحق افراد سے متعلق کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے،نائب وزیر اعظم

بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.