بجلی کے بقایاجات کیلئے وفاق کا چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط

image

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو واجب الادا بجلی بلز پر خطوط لکھ دیئے۔

چاروں وزرائے اعلیٰ سے فوری طور پر بجلی کے بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ واجب الادا بجلی بلز کی وجہ سےتوانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات متاثر ہو رہی ہیں، صوبوں کے مختلف محکمے بجلی کے بلز کی ادائیگی میں غفلت برت رہے ہیں۔

اویس لغاری نے خط میں کہا ہے کہ بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پاور کمپنیوں پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے، واجب الادا بلز کی وجہ سے بجلی کی بلا تعطل سپلائی میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

نیشنل گرڈ میں شامل ہونے والی نئی بجلی مزيد مہنگی ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیرتوانائی نے اس معاملے پر وزرا ئے اعلیٰ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بقایاجات کی عدم ادائیگی سےسرکلر ڈیٹ بحران بھی سنگین ہو رہا ہے، توانائی کے شعبے میں استحکام کیلئےوفاقی حکومت صوبائی حکومت سے تعاون کی امید ظاہر کرتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.