قومی حکومت بنانے کی طرف جانا پڑے گا تاکہ سیاسی درجہ حرارت نیچے آئے،فوادچودھری

image

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ قومی حکومت بنانے کی طرف جانا پڑے گا تاکہ سیاسی درجہ حرارت نیچے آئے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا اس وقت ملک کی جو موجودہ صورتحال ہے ڈائیلاگ کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں۔

پلان کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں نے 2سال سے بانی کو جیل بند کروایا ہوا ہے،فیصل واوڈا

بانی پی ٹی آئی کو 2سال ہوگئے مائنس کرنے کی کوشش کی گئی،بانی پی ٹی آئی کی سیاست تو وہیں ہے مگر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست کو نقصان پہنچا۔

بانی پی ٹی آئی کو اگر 9مئی کے کیسزمیں سزا ہوئی تو کیا ہوجائے گا ؟حکومت کو دیکھنا پڑے گا کہ حالات کو نارمل کرنا ہے یا اسی صورتحال میں رہنا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.