اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، 6 دسمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
یہ بات اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کے روز جاری تازہ اعداد و شمار میں بتائی۔اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔
ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16.60 ارب ڈالر رہے، کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 4.55 ارب ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصول
اعلامیے کے مطاببق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران 13 ملین ڈالر کے اضافے سے 12 ارب 50 کروڑ ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 500 ملین ڈالر کی آمد کی بدولت 620 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔