ایمباپے پر اسٹاکہوم میں زیادتی کیس کے الزامات پر تفتیش بند

image
سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم کے فائیو سٹار ہوٹل میں مبینہ جنسی زیادتی اور حملے کی تحقیق اور تفتیش ناکافی شواہد کی بنا پر بند کر دی گئی ہیں۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سویڈش پراسیکیوشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس معاملے میں مبینہ طور پر ریال میڈرڈ کے فارورڈ کیلین ایمباپے کا نام لیا جا رہا تھا۔

فرانسیسی معروف فٹبالر کلیان ایمباپے اکتوبر 9 سے 11 کے درمیان اسٹاک ہوم میں موجود تھے۔ 

سویڈش میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 10 اکتوبر کو ایک فائیو سٹار ہوٹل میں پیش آیا تھا۔

سویڈش پراسیکیوٹر مارینا چیراکوفا نے بتایا ہے ’میری رائے کے مطابق شواہد ناکافی ہیں اور اس وجہ سے تحقیقات بند کر دی گئی ہیں۔‘

مارینا چیراکوفا نے مزید بتایا کہ فٹبالر کو کسی جرم کے الزام کے بارے میں مطلع نہیں کیا گیا۔

کلیان ایمباپے نے اس معاملے میں شامل ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے ’میں کسی بھی طرح اس معاملےمیں شامل نہیں، نہ مجھے کوئی سمن ملا اور نہ ہی کوئی اطلاع دی گئی۔

شواہد ناکافی ہونے کی وجہ سے تحقیقات بند کر دی گئی ہیں۔ فائل فوٹو اے پی

سویڈش اخباروں نے اطلاع دی کہ مبینہ واقعہ کے بعد شکایت 12 اکتوبر کو درج کی گئی تھی اور پولیس نے ثبوت کے طور پر کسی خاتون کے کپڑے قبضے میں لیے تھے۔

ایمباپے حالیہ سیزن میں ریال میڈرڈ کے لیے کھیل رہے ہیں اور اپنی بہترین فارم  واپس لانے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں تاہم چیمپئنز لیگ میں اٹلانٹا کے خلاف اہم گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ہے۔

فرانسیسی فٹبالر 2018 میں کم عمری میں ورلڈ کپ جیتنے والے سکواڈ کا حصہ تھے اور 2022 کے فائنل میں ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں ، اس فائنل میں ارجنٹائن کی ٹیم پنالٹی پر فرانس سے جیت گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.