’یہ صحیح وقت ہے‘، محمد عامر نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

image
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

محمد عامر نے سنیچر کو اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پیغام میں کہا کہ ’میں نے کافی غور و فکر کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلے کبھی بھی آسان نہیں ہوتے لیکن ناگزیر ہیں۔‘

’میرے خیال میں یہ صحیح وقت ہے کہ اگلی نسل ذمہ داریاں سنبھالے اور پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچائے۔‘

انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا فخر رہے گا۔

محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نہایت خلوص سے پی سی بی، میرے خاندان، دوستوں اور سب سے بڑھ کر اپنے فیز کی مسلسل محبت اور حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

خیال رہے کہ گذشتہ روز آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

یہ دونوں کھلاڑی اس سے پہلے بھی ریٹائرمنٹ لے چکے تھے لیکن رواں برس ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے یہ دونوں ٹیم میں واپس آئے۔ لیکن پاکستان ٹیم بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ محمد عامر نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ رواں برس جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 119 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل کے 61 میچوں میں 81 وکٹیں ان کے نام رہیں۔ انہوں نے 62 ٹی20 میچوں میں 71 وکٹیں حاصل کیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.