جوہانسبرگ میں شدید بارش، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹی20 میچ منسوخ

image

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی20 میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے، اسی طرح سیریز میزبان ملک نے 0-2 سے اپنے نام سے کرلی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ سنیچر کو جونسبرگ میں کھیلا جانا تھا، تاہم شدید بارش اور گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

میچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد جوہانسبرگ کے وانڈررز سٹیڈیم میں موجود تھی، تاہم خراب موسم کے باعث میچ شروع ہی نہ ہو سکا اور انہیں مایوس لوٹنا پڑا۔

واضح رہے کہ جمعے کو کھیلا گیا ٹی20 سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقہ نے 11 رنز سے جیت لیا تھا جبکہ جمعے کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست ہوئی۔

اس طرح جنوبی افریقہ کی ٹیم نے یہ ٹی20 سیریز 0-2 سے جیت لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز منگل 17 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے۔

منگل 17 دسمبر کو پہلا ون ڈے میچ بولینڈ بینک پارک میں کھیلا جائے گا جبکہ جمعرات 19 دسمبر کو دونوں ٹیمیں نیولینڈز کیپ ٹاؤن میں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ اتوار 22 دسمبر کو جوہانسبرگ کے وانڈررز سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.