بچوں کے ہاتھ میں اکثر اسمارٹ فونز رہنے سے ہونیوالے بڑے نقصان کا انکشاف

image

اسمارٹ فونز یا دیگر اسکرینوں کے سامنے بہت زیادہ وقت گزارنے والے چھوٹے بچوں کی نیند کا معیار گھٹ جاتا ہے، یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

شنگھائی نارمل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اسکرینوں کے سامنے بہت زیادہ وقت گزارنے سے بچوں کی نیند متاثر ہوتی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا نیا موٹر وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ متعارف کروانے کا اعلان

جس کے باعث انہیں توجہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جبکہ وہ زیادہ چڑچڑے ہو جاتے ہیں اور رویوں کے دیگر مسائل کا سامنا بھی ہوتا ہے، تحقیق میں 3 سے 6 سال کی عمر کے 571 بچوں کی ماؤں سے سروے کیا گیا تھا۔

ماؤں سے معلوم کیا گیا کہ بچوں نے گزشتہ ہفتے روزانہ کتنا وقت اسکرینوں ( ٹیلی ویژن، اسمارٹ فونز، کمپیوٹر یا دیگر ڈیوائسز) کے سامنے گزارا۔

اس کے بعد ماؤں سے بچوں کے رویوں کے مسائل جیسے چڑچڑے پن، اکیلے وقت گزارنے کو ترجیح دینے یا بچوں سے دور رہنے اور دیگر کے بارے میں پوچھا گیا۔سب سے آخر میں ان سے بچوں کی نیند کے معیار اور دورانیے کے بارے میں تفصیلات حاصل کی گئیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.