حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3.05 روپے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے
قیمت میں کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 258.43 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 255.38 روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے اور 252.10 روپے فی لٹر کی موجودہ قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.32 روپے فی لٹر کمی کر دی گئی جبکہ لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 2.78 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا اور اگلے 15 روز تک لاگو رہیں گی۔