جسپریت بمراہ کو جانور سے تشبیہ دینے پر خاتون کمنٹیٹر نے معافی مانگ لی

image

انگلینڈ کی سابقہ کرکٹر اسا گوہا نے پیر کو آسٹریلیا کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کمینٹری کرتے ہوئے انڈیا کے سٹار بولر جسپریت بمراہ کو پرائمیٹ  کہنے پر معذرت کر لی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو میچ کے دوران کمینٹری کرتے ہوئے اسا گوہا نے کہا تھا کہ ’یہ ایم وی پی ہیں؟  موسٹ ویلیوایبل پرائمیٹ۔‘

ورلڈ کپ 2009 اور ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والے انگلینڈ ویمنز سکواڈ کا حصہ رہنے والی اسا گوہا نے پیر کے روز اس تنازع کی وضاحت کی ہے۔

فاکس کرکٹ پر بات کرتے ہوئے اسا گوہا نے کہا کہ ’کل میں نے کمینٹری کے دوران ایک لفظ استعمال کیا جس کا سب نے اپنے اپنے مطابق مطلب نکالا۔‘

وہ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’پہلے تو میں معافی چاہتی ہوں اگر مجھ سے کوئی غلطی سرزد ہوئی ہے۔‘

اسا گوہا کہتی ہیں کہ ’دوسروں کی عزت و تکریم کے معاملے میں میرے معیارات بہت بلند ہیں اور اگر آپ وہ پوری بات سنیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ میں نے انڈیا کے ایک عظم کھلاڑی جس کی میں خود بہت قدر کرتی ہوں، کی تعریف کے لیے صرف ایک جملہ بولا تھا۔‘

جسپریت بمراہ نے انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان جاری سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اسا گوہا نے مزید کہا کہ ’ایک مرتبہ پھر سے معذرت، میں ان کی کامیابیوں کو بیان کرنے کی کوشش کر رہی تھی اور میں نے ان کے لیے غلط لفظ چنا اور اس کے لیے میں دل سے معذرت خواہ ہوں۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.