حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ، پہلے آیئے پہلے پائیے کے تحت منظور تصور ہونگی

image

بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز ، وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق آج تک موصول تمام درخواستیں ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کے تحت منظور تصور ہوں گی۔  وزارت نے حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبر تک نامزد بینکوں میں جمع کرانے کا عندیہ دیا۔

10 دسمبر تک موصول ہونیوالی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار

وزارت کا کہنا ہے کہ نئے اعلانات کیلئے موبائل ایپ ’ پاک حج‘ اپنے سمارٹ فون پر لازمی ڈاؤن لوڈ کر لیں، بینکوں کو موصولہ درخواستیں وزارت کے آن لائن پورٹل پر 17 دسمبر کو 9 بجے تک لازمی اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.