پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج پہلا ون ڈے کھیلا جائے گا

image

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج پرل میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑیوں کی اسکواڈ میں واپسی ہو چکی ہے، پاکستانی ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے سخت محنت کرنا پڑے گی،پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی قیادت مارکرم کریں گے جبکہ قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو صفر سے ہرایا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ بارش کی وجہ سے نہ ہو سکا۔ دونوں ٹیم کے درمیان پہلا ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق پانچ بجے شروع ہو گا۔

ہیملٹن ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست دیدی

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 19 دسمبر کو سپر سپورٹس پارک، سنچورین جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 دسمبر کو وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور فلڈلائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے شروع ہو گا جبکہ آخر ی ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.