آخری وقت تک ریاست کی حفاظت پر یقین رکھا ، اب ملک دہشتگردوں کے ہاتھوں میں ہے ، بشار الاسد

image

شام کے معزول  صدر بشار الاسد کا اپنی حکومت کے خاتمے اور ملک سے فرار کے بعد پہلا مبینہ بیان سامنے آ گیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شامی صدر کے دفتر کے ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے بیان میں بشار الاسد نے بتایا کہ کبھی ذاتی فائدے کیلئے عہدہ نہیں چاہا ، آخری وقت تک ریاست کی حفاظت پر یقین رکھا اب ملک دہشتگردوں کے ہاتھوں میں ہے۔

اسلام آباد میں شامی سفارتخانے نے نئی عبوری حکومت کا پرچم لہرا دیا

انہوں نے مزید کہا کہ وہ 8 دسمبر کی رات تک شام میں ہی موجود تھے۔ باغیوں کی پیش قدمی کے بعد وہ لاذقیہ میں حمیمیم فوجی اڈے میں منتقل ہوگئے تھے جو روسی فوج کے پاس ہے۔ روسی فوجی اڈے پر ڈرون حملوں کی وجہ سے انہیں شام سے روس منتقل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ریاست دہشتگردوں کے ہاتھوں میں چلی جائے اور معنی خیز کردار ادا کرنے کی صلاحیت ختم ہو جائے، تو عہدے پر رہنا بے معنی ہو جاتا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.