26 واں عربین گلف کپ: سعودی فٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز

image
سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم نے 26ویں عربین گلف کپ کی بھرپور تیاری کے لیے ریاض کے الشباب کلب سٹیڈیم میں اتوار کے روز سے تربیتی کیمپ کا آغاز کر دیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق 26واں عربین گلف کپ 21 دسمبر سے 3 جنوری تک کویت میں کھیلا جائے گا۔

الشباب کلب سٹیڈیم میں قومی ٹیم کے فرانسیسی ہیڈ کوچ ہروے رینارڈ کی نگرانی میں شام کے وقت ہونے والے وارم اپ تربیتی سیشن میں فٹ بال پر کنٹرول رکھنے کی مشقیں شامل تھیں۔

کوچ رینارڈ نے  کھلاڑیوں کو میچ کے دوران مختلف حکمت عملیوں پر عملدرآمد کے بارے میں بتایا جس کے بعد قومی کھلاڑیوں نے دو ٹیمیں بنا کر دوستانہ میچ کھیلا۔

تربیتی سیشن بحالی کی مشقوں کے ساتھ مکمل ہوا۔ اسی شام ایک اور سیشن بھی منعقد ہوا۔

الشباب کلب سٹیڈیم میں ہیڈ کوچ ہروے رینارڈ نے فٹبال پر کنٹرول رکھنے کی مشقیں کرائیں۔ فوٹو عرب نیوز

دوسری جانب قومی ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فراس البریکان نے طبی عملے کی زیر نگرانی انفرادی تربیت حاصل کی، خصوصی مشقوں میں عبداللہ الخیبری اور عبدالإلہ العمری نے ان کا ساتھ دیا۔

قومی ٹیم منگل کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلے گی۔ فوٹو عرب نیوز

گرین فالکنز الشباب کلب سٹیڈیم میں تربیتی سیشن میں اپنی تیاری مکمل کرنے کے بعد منگل کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلے گی۔

قومی ٹیم کے کوچ رینارڈ  الشباب کلب سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ صحافیوں کو ٹیم کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.