آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے حتمی شیڈول کا اعلان آج متوقع

image

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی سے متعلق حتمی شیڈول کا اعلان آج کئے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، دونوں بورڈ کے درمیان معاہدے بھی اب آخری مراحل میں ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارت کرکٹ بورڈ نے باہمی تعاون کے ساتھ آئی سی سی کو نئے مسودے پر یقین دہانی کروادی ہے جس کے بعد آج حتمی اعلان کئے جانے کی توقع ہے۔

چیمپئینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی اور 2026 تک پاکستانی ٹیم کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے لیے بھارت کے دورے پر نہیں جائے گی۔

ٹم ساؤتھی کا ٹیسٹ کیرئیر جیت کے ساتھ ختم

اگر چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک نہیں پہنچ پاتی تو ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل پاکستان میں ہی کھیلا جائے بصورت دیگر ایک سیمی فائنل اور فائنل بھارتی ٹیم کے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا، اپنے تین گروپ میچز بھی بھارت دبئی میں ہی کھیلے گا، میڈیا ذرائع کے مطابق بورڈ کے ان آفیشل اجلاس میں آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی ہے اور اس ضمن میں پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہوگیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.