پہلا ون ڈے ، جنوبی افریقہ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

image

پہلے ون ڈے میچ میں جارحانہ آغاز کے بعد جنوبی افریقی بیٹنگ لائن لڑ کھڑاگئی ۔

جنوبی افریقا کی 161رنز پر 5 وکٹیں گر گئیں،چار وکٹیں سلمان آغا نے حاصل کیں،ایک وکٹ صائم ایوب کے حصے میں آئی،جنوبی افریقا نے 32 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنا لئے۔

قبل ازیں جنوبی افریقا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش ہوں، محمد رضوان

پاکستانی سکواڈ

محمد رضوان ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، جبکہ صائم ایوب، عبداللہ شفیق ، کامران غلام ،بابر اعظم، سلمان علی آغا،محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رئوف اور ابرار احمد بٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 19 دسمبر کو سپر سپورٹس پارک، سنچورین جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 دسمبر کو وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

سپریم کورٹ کا عدالتی اصلاحات کیلئے آن لائن فیڈبیک فارم کا اجرا

ون ڈے سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے، دونوں ملکوں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے شروع ہو گا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.