ٹرمپ کی بھارت کو بڑی دھمکی

image

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے بعض امریکی مصنوعات کی درآمد پر عائد کردہ ”بھاری ٹیرف“ کے بدلے میں بھارت پر بھی بھاری ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر وہ ہم پر ٹیکس لگاتے ہیں تو ہم ان پر وہی ٹیکس لگائیں گے۔‘

ٹرمپ نے کہا کہ تقریباً تمام ہی چیزوں میں وہ (بھارت) ہم پر ٹیکس لگا رہے ہیں، اور ہم ان پر کوئی ٹیکس نہیں لگا رہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان اور برازیل ان ممالک میں شامل ہیں جو بعض امریکی مصنوعات پر زیادہ محصولات عائد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہندوستان ہم سے 100 فیصد ٹیکس وصول کرتا ہے، تو کیا ہم ان سے اس کے لیے کچھ نہیں لیں گے؟ اگر وہ ہم سے چارج لینا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے، لیکن ہم ان پر وہی چارج نافذ کرنے جا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں، ان کے کامرس سکریٹری پک ہاورڈ لوٹنک نے کہا کہ ”باہمی تعاون“ ایک ایسی چیز ہے جو ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک اہم موضوع بننے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا، ’آپ ہمارے ساتھ جس طرح کا سلوک کریں گے، بدلے میں آپ کو اسی کی توقع کرنی چاہیے‘۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.