ڈی ایٹ سربراہ اجلاس: وزیراعظم کی قاہرہ میں ترک، ایرانی صدور سے ملاقات

image

مصر میں جاری ڈی ایٹ سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب اردوان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم شہبازشریف ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوگئے۔

مصر: وزیراعظم شہباز شریف کی اردوان اور پزشکیان سمیت اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقات

وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردون سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے 5 بلین ڈالر کے دو طرفہ تجارتی ہدف کے حصول کیلئے اقتصادی تعلقات کے مزید فروغ پر زور دیا۔

صدر اردوان نے علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے ترک صدر کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔

قاہرہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سرحدی علاقوں کی ترقی اور وہاں کے لوگوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے بارڈر مارکیٹیں فعال کرنا اہم ہے۔

وزیراعظم نے برکس کا رکن بننے پر بھی ایران کو مبارک باد دی اور پاکستان کی برکس میں رکنیت کیلئے حمایت کی درخواست کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسعود پزشکیان کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

ڈی ایٹ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے بھی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی صورتِ حال سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوگئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.