کراچی میں مزید سردی کی پیش گوئی۔۔ پارہ کتنا نیچے جاسکتا ہے؟

image

کراچی کے باسی تیار ہوجائیں! سرد ہوائیں شہر کی فضا کو مزید یخ بستہ بنانے کے لیے داخل ہوچکی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات کراچی میں درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، لیکن یہ ابھی شروعات ہے۔ ماہرین کے مطابق رات کے وقت ہوا مزید خنک ہوجائے گی اور پارہ سنگل ڈیجٹ میں جانے کا پورا امکان ہے۔ شمال مشرق سے آنے والی خشک ہوائیں شہر میں خنکی کا راج برقرار رکھیں گی۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تھرپارکر اور عمرکوٹ کے علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار رہے گی، جہاں درجہ حرارت مزید گرنے کے امکانات ہیں۔

ماہرین کے مطابق افغانستان اور شمالی ایران میں برفباری کا ایک طاقتور مغربی سسٹم موجود ہے، جو شمال مغربی بلوچستان میں شدید ٹھنڈ لا چکا ہے۔ یہی سرد لہر آہستہ آہستہ سندھ کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سائبیرین خشک ہوائیں اور جھکڑ بلوچستان کے چاغی سے ہوتے ہوئے مکران کے ساحلی علاقوں تک پہنچ رہی ہیں۔ ان ہواؤں کی رفتار 48 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی ہے، جو سردی کو مزید سنگین بنا سکتی ہیں۔

کراچی کے رہائشیوں کو مشورہ ہے کہ گرم کپڑے نکال لیں کیونکہ سردی کی شدت آنے والے دنوں میں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.