بشار الاسد کی اہلیہ طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئیں

image

شام کے معزول صدر بشار الاسد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، اہلیہ کی جانب سے روسی عدالت میں شوہر سے علیحدگی کی درخواست دائر کردی گئی۔

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ باغیوں کے اقتدار پر قبضے کے بعد شام سے فرار ہوکر روس پہنچنے والے معزول صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسما اسد نے شوہر سے علیحدگی کیلیے ماسکو کی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسما الاسد طلاق لے کر برطانیہ منتقل ہونے کی خواہش رکھتی ہیں اور علیحدگی کے بعد یہ ممکن بھی ہوسکے گا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسماء الاسد نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں رہائش پر اعتراض عائد کرتے ہوئے طرز زندگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بشار الاسد کی اہلیہ اسما الاسد علاج کے لیے برطانیہ جانا چاہتی ہیں۔ بشار سے شادی سے قبل عاصمہ لندن میں انویسٹمنٹ بینکر کے طور پر کام کرتی تھیں۔ ان کی والدہ، سحر الاخراس، جو ایک برطانوی شہری اور شام کی سابق سفارت کار رہ چکی ہیں، انہوں نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو برطانیہ واپس آنے میں مدد کے لیے لندن کی اعلیٰ قانونی فرمز کی خدمات حاصل کی ہیں۔

اسماء جسے کبھی مغربی میڈیا نے ”گلابوں کا سحرا“ کہا تھا نے سن 2000 میں بشار الاسد سے شادی کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.