غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 29 فلسطینی شہید

image

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے کمال عدوان اسپتال میں کئی دھماکے کیے اور گزشتہ روز صبح سے جاری حملوں کے دوران مزید 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی غزہ اور مغربی کنارے میں جوابی کارروائیاں جاری ہیں جس دوران حماس نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔

علاوہ ازیں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، مغوی رہا ہوئے اور نہ حماس کی مزاحمت ختم ہوسکی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.