آذر بائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے ہیں۔
مسافر طیارہ باکو سے گروزنی چیچنیا جا رہا تھا۔ طیارے میں عملے سمیت 67 افراد سوار تھے۔ مسافروں کا تعلق آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور روس سے ہے۔
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا ، دونوں پائلٹ محفوظ
ابتدائی تحقیقات کے مطابق پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش ہوا ، آذربائیجان نے مسافر طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا اعلان کر دیا۔
واقعے پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے نے افسوس کا اظہار کیا اور امدادی سرگرمیوں میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ناکارہ طیارہ براستہ سڑک کراچی ائیر پورٹ سے حیدر آباد روانہ
ادھر صدر آصف رداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے طیارہ حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے ساتھ ہے۔