آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

بالائی سندھ اور پنجاب کے چند میدانی علا قوں میں رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی

سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منگلا، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، جھنگ، سر گو دھا، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، بہا ولنگر، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم رات کے اوقات میں سکھر، شہید بینظیر آباد، شکارپور، کشمور، خیر پور اور گرد و نواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ، صوابی، کوہاٹ، مردان، پشاور اور نوشہرہ میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر میں چند مقامات پربارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.