پنجاب حکومت کا قیدیوں کو پی سی او استعمال کرنے کی اجازت

image

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں پی سی او کے استعمال کے بارے میں اصول و ضوابط جاری کر دیئے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اصول و ضوابط کے مطابق پنجاب میں قیدیوں کو عزیز و اقارب اور وکلا سے رابطے کے لیے آڈیو ویڈیو کال کی سہولت دی گئی ہے۔ اور قیدی پیر تا ہفتہ صبح 8 سے شام 5 بجے تک پی سی او استعمال کر سکتے ہیں۔

جیل سپرنٹنڈنٹ پی سی او سہولت کے لیے ہفتہ وار شیڈول جاری کرے گا۔ اور قیدی رابطے کے لیے 5 فون نمبر سسٹم میں رجسٹر کروا سکتا ہے۔ قیدی کو خونی رشتہ داروں، اہلیہ اور لیگل کونسل سے رابطے کی اجازت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا جیل ملازمین کو قیدیوں سے اچھا سلوک روا رکھنے کا حکم

دہشتگردی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث مجرمان کو پی سی او استعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔ جبکہ قیدیوں کو ہفتے میں 60 سے 80 منٹ پی سی او استعمال کی اجازت ہو گی۔ اور متعلقہ بیرک انچارج کی تصدیقی سلپ پر ہی ہر قیدی پی سی او استعمال کرسکے گا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پی سی او کے لیے قیدی پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پی پی اکاؤنٹ سے رقم کٹوائیں گے۔ تاہم 18 سال سے چھوٹے اور نادار قیدیوں کو پی سی او کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے جیل میں بنیادی حقوق سے متعلق درخواستوں کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ جس میں جیل ملازمین کو قیدیوں سے اچھا سلوک روا رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ خواتین ملزمان کے لیے لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں الگ جیلیں قائم کی جائیں۔ اور جیلوں میں خواتین ملزمان کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ لمبے عرصہ سے قید ملزمان کے لیے آخری سال اوپن جیل میں گزارا جائے۔ اور اوپن جیل کو انتہائی کم سیکیورٹی کے ساتھ تیار کیا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.