مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ، انڈے بھی مزید مہنگے

image

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت بھی مزید بڑھ گئی۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 29 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے، مرغی کا گوشت 548 روپے کلو کی سطح پر پہنچ گیا، گزشتہ روز گوشت 519 روپے کلو تھا۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 20 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلر کی تھوک قیمت 364 روپے کلو، پرچون 378 روپے کلو ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز انڈوں کی قیمت 328 روپے فی درجن تھی، قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 329 روپے کے ہو گئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز، ڈالر سستا ہو گیا

فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے کلو، پرچون ریٹ 378 روپے کلو، برائلر گوشت 548 روپے کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 354، پرچون ریٹ 368 روپے کلو، برائلر گوشت کا ریٹ 530 روپے کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 ہے۔

پشاور میں بھی برائلر مرغی اور ٹماٹر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیاہے، سرکاری نرخنامے کے مطابق پشاور میں زندہ مرغی کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 410 کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پشاور میں ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، پشاور میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 280 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.