پاکستان نے اپنے شہریوں کو دہشت گردوں سے بچانے کے لیے بارڈر ایریا میں آپریشن کیا: دفتر خارجہ

image

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کی عزت کرتا ہے مگر اپنے شہریوں کو دہشت گردوں سے بچانے کے لیے بارڈر ایریا میں آپریشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بات چیت اور سفارت کار پر توجہ دی ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ گزشتہ دنوں سے ہی رابطے میں ہے.

افغانستان میں ائیر اسٹرائیکس پر ردعمل میں دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے لوگوں کی سیکیورٹی کے لیے پُرعزم ہے، بارڈر کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز آپریشن کرتے ہیں، بارڈر آیریا میں آپریشن کا مقصد پاکستانی شہریوں کو ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردوں سے بچانا ہے اور یہ آپریشن انٹیلی جنس بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کی عزت کرتا ہے، ہم نے ہمیشہ بات چیت اور سفارت کار پر توجہ دی ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ گزشتہ دنوں سے ہی رابطے میں ہے.

انہوں ںے کہا کہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان اس وقت کابل میں موجود ہیں، صادق خان نے افغان وزیر داخلہ، وزیر خارجہ، نائب وزیر اعظم اور دیگر لوگوں سے ملاقات کی ہے، ملاقاتوں میں سیکیورٹی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ اور تجارت پر بات چیت کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.