آج کراچی میں کون سی سڑکیں بند رہیں گی؟ ٹریفک پویس نے متبادل راستے بتا دیے

image

کراچی میں پارا چنار کی کشیدہ صورتحال کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی ٹریفک کے لیے بند ہے اور ٹریفک کو گرو مندر سے سولجر بازار کی جانب روانہ کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح سوسائٹی سگنل سے کوریڈور تھری کی طرف ٹریفک کی ڈائیورشن کی جا رہی ہے، اور بریٹو روڈ سے سولجر بازار و گرو مندر کی طرف بھی راستے دیے جا رہے ہیں۔

ابو الحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن کے سامنے دونوں سڑکیں بھی بند ہیں، جس کے سبب ٹریفک پیراڈائز بیکری سے فاریہ چوک اور اندرون گلیوں میں منتقل کی جا رہی ہے۔ رینجر کٹ سے سروس روڈ پنجاب اڈہ کی طرف بھی ٹریفک روانہ کی جا رہی ہے۔

فائیو اسٹار چورنگی بھی مکمل طور پر بند ہے، تاہم سروس روڈ کے ذریعے ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا رہی ہے۔ اسی طرح یونیورسٹی روڈ میٹرو شاپنگ سینٹر نیپا کی جانب سڑک بند ہے، جس کے سبب ٹریفک کو اندرون علاقوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق، شارع فیصل کالا چھپرا ملیر کی طرف سڑک بند ہے اور ٹریفک کو ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ بھیجا جا رہا ہے۔ ملینیم سے آنے والی ٹریفک بھی ڈرگ روڈ سے شہر کی جانب روانہ کی جا رہی ہے۔

نیشنل ہائی وے ملیر 15 برج چڑھائی آنے جانے والے روڈ بھی بند ہے اور ٹریفک کو ملیر ہالٹ سے ماڈل کالونی کی جانب ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح منزل پمپ سے یونس چورنگی کی طرف بھی ٹریفک روانہ کی جا رہی ہے۔

داؤد چورنگی سے انڈسٹریل ایریا کی طرف بھی ٹریفک کی ڈائیورشن کی جا رہی ہے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر کا مظاہرہ کریں اور احتجاجی علاقوں کی طرف جانے سے گریز کریں تاکہ کوئی غیر ضروری مشکلات پیش نہ آئیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.