پاکستان کو مشکل حالات سےنکالیں گے،تکالیف میرے لیے کوئی نئی بات نہیں، آصف زرداری

image

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی،آج میں صدر ہوں تو یہ عوام کی طاقت سے ہے۔

بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا

ہم نے 45سال بعد بھی بھٹو کیس کا فیصلہ ریورس کیا،ہم نے یہاں دفن ہونا ہے،دھرتی اور پاکستان کے ساتھ وفا ہے۔

ملک بھر کے بینکوں میں یکم جنوری کو چھٹی کااعلان

ہم نےپاکستان کو بچانا ہے،ایک زمانے میں کہتے تھے کہ نادر آرہا ہے نادر آرہا ہے،ہمارے بزرگوں نے کہا کہ قادر بھی قادرہے،اگر کوئی سپر پاور ہے تو مولا بھی پاور ہے۔

ہم مشکل حالات سے پاکستان کو نکالیں گے،ہم آپ کو خوشخبریاں دیں گے،یہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ،مشکلات ہیں،تکالیف ہیں جو میرے لیے کوئی نئی بات نہیں۔

ملک بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم

روز درد آتے ہیں اور گزر جاتے ہیں ، دردوں سے بھڑنے کے پرانے واقف کار ہیں ،آپ دوستوں سےکہتا ہوں کوئی پروا کرنے کی ضرورت نہیں،ان سب کو میں دیکھ لوں گا۔

آپ کا پانی کہیں نہیں جائے گا اور نہ آپ کی گیس کہیں جائے گی،جو آپ کا حق ہے وہ آپ کو ملے گا ،جو دوسروں کا حق ہے وہ ان کو ملے گا،دنیا بد ل ضرور رہی ہے مگر وہ سب انسان کو فائدہ دے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.