جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹین میئر نے چانسلر اولاف شولز کے حکومتی کے ٹوٹنے کے بعد قبل از وقت 23 فروری کو شیڈول ایوان زیریں انتخابات کے پیش نظر پارلیمنٹ تحلیل کردی۔
خبرایجنسی کے مطابق جرمن صدرفرینک اسٹین میئر نے پارلیمنٹ کی تحلیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے خطرناک وقت میں استحکام کیلئے ایک ایسی حکومت ہونی چاہیے جو اپنا کردارادا کرے اور پارلیمنٹ میں واضح اکثریت ہو۔پاکستان کاآذربائیجان سےگیس سپلائی کااہم معاہدہ ہوگیاانہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد سیاست کا محور مسائل کا حل ہونا چاہیے اور انتخابی مہم شفاف غیرجانب دار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بیرونی دباؤ جمہوریت کیلئے خطرناک ہے جیسا کہ حال ہی میں رومانیہ کے انتخابات میں ہم نے دیکھا یا کھلم عام ہو جو آج کے دور میں سوشل میڈیا خاص طور پر ایکس پر ہوتا ہے۔