روس نے آذربائیجان کے مسافر طیارے کو غلطی سے نشانہ بنانے کا اعتراف کر لیا، معافی مانگ لی

image

روس نے آذربائیجان کے مسافر طیارےکو غلطی سےگرانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق روسی صدارتی دفتر کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر پیوٹن نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے روسی فضائی حدود میں طیارہ حادثے پر معذرت کی ہے تاہم انہوں نے روسی غلطی کا باقاعدہ اعتراف نہیں کیا۔

کریملن کے مطابق روسی صدر نے ٹیلیفون پر آذر بائیجان کے صدر سے طیارہ حادثے پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں بتایا کہ آذربائیجان کے طیارے کی لینڈنگ کے وقت گروزنی میں فضائی دفاعی نظام فعال تھا، اس وقت یوکرینی ڈرون حملے ہو رہے تھے۔

اس سے پہلے ترجمان کریملن کا کہنا تھا کہ روسی فضائی حدود میں طیارہ کریش ہونے کا المناک واقعہ ہوا ہے، آذربائیجان کے طیارے نے جب گروزنی میں لینڈنگ کی کوشش کی اسی وقت یوکرین نے روس پر ڈرون حملے کیے تھے اور روسی فضائی دفاعی فورسز کی جانب سے یوکرینی حملوں کا جواب دیا جا رہا تھا۔

خیال رہےکہ گزشتہ بدھ کو آذر بائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اکتاؤ کے نزدیک گر کر تباہ ہوا تھا جس میں 38 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے تھے۔

ابتدائی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دھند کے باعث روٹ گروزنی سے قازقستان تبدیل کیا گیا تھا اور حادثے سے قبل طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی تھی جب کہ روسی ایوی ایشن نے کہا تھا کہ طیارے نے گہری دھند اور یوکرینی ڈرون حملے کے مقامی الرٹ کی وجہ سے راستہ بدلا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.