عمران خان پاکستانی عوام کیلئے جیل میں ہیں: شبلی فراز

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ مذاکرات میں اگر ناکامی ہوئی تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھاکہ یہ تاثر غلط ہے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی اپنے لیے کوئی ریلیف ڈھونڈ رہے ہیں، وہ اصولی مؤقف اور عوام کے لیے جیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ تاثر رد کرنا چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کوئی رعایت لینا چاہتے ہیں جو بھی مذاکرات ہوں گے وہ اس پر ہوں گے کہ سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی ایک پرامن سیاسی جماعت ہے، مشکلات کے باوجود عدالتی جنگ عدالت میں لڑ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستانی عوام کے لیے جیل کے اندر ہیں، بانی پی ٹی آئی استقامت کے ساتھ اپنے اس مؤقف پر قائم ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ مذاکرات کی اگر ناکامی ہوتی ہے تو ذمہ دار موجودہ حکومت ہوگی، اس حکومت کو عوام کی پرواہ نہیں ،آئی ایم ایف کی ڈیکٹیشن پر چل رہی ہے، ہم غیر جمہوری سوچ کی مذمت اور فاشسٹ نظریات کو مسترد کرتے ہیں۔

عمر ایوب کا کہناتھاکہ مذاکراتی ٹیم کی اولین ترجیح ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر سے متعلق واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنے، حسان نیازی سمیت سب اسیروں کے خلاف سزائیں ہائی کورٹ سے کالعدم ہوجائیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.