کل پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی

image

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی ۔

نیشنل ویدر فورکاسٹنگ سینٹر اسلام آباد، پی ایم ڈی کے مطابق اتوارکے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔

رات اور صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منگلا، جہلم ، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، ،ا وکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، فیصل آباد،جھنگ،بھکر، لیہ ، ملتان،بہاولپور، بہا ولنگر، رحیم یار خان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند /سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ، وزیر اعظم

جبکہ صبح کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی بھی توقع ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.