تمام اسمارٹ فونز کیلئے ایک ہی چارجر ، یورپی یونین میں قانون کا اطلاق ہو گیا

image

اب دنیا میں ایک ہی چارجر سے تمام ڈیوائسز کو چارج کرنا ممکن ہو جائے گا، یورپی یونین میں قانون کا اطلاق ہو گیا۔

گزشتہ روز 28 دسمبر سے یورپی یونین کے 27 ممالک میں اس قانون کا اطلاق ہوگیا ہے جس کے تحت یورپی یونین میں تمام موبائل فونز، ٹیبلیٹس اور کیمروں کے لیے ایک ہی چارجنگ پورٹ کا استعمال لازمی ہوگا۔

گوگل کا پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرانے کا اعلان

یورپی یونین میں اب تمام نئے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، ڈیجیٹل کیمروں، ہیڈفونز، اسپیکر اور کی بورڈز کا چارجر ایک ہی قسم کا ہوگا، اس قانون کے تحت تمام کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہصرف ٹائپ سی چارجر کا استعمال کیا جائے۔

اس قانون کے بعد ایک چارجر سے تمام ڈیوائسز کو چارج کرنا ممکن ہو جائے گا، اکتوبر 2022ء میں یورپی یونین کی جانب سے اس قانون کی منظوری دی گئی تھی، یورپی یونین کی جانب سے اس پر عمل کرنے کے لئے کمپنیوں کو دو سال سے زائد عرصے کی مہلت دی گئی تھی، اس قانون کا اطلاق اب ہو گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.