پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے مطابق سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے انھوں نے جیل کا سامنا کیا ہے اور جب ان کے کیسز ختم ہو رہے ہیں تو اس نہج پر آکر وہ کوئی ڈیل نہیں کر رہے۔
- موٹروے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
- شام کے نئے باغی رہنما احمد الشرع نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شام میں نئے انتخابات کے انعقاد میں چار سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
- جنوبی کوریا میں جیجو ائیر کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں اب تک 179 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جہاز میں عملے کے چھ ارکان سمیت 181 افراد سوار تھے۔
- جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق طیارے کے بلیک باکس کو جزوی نقصان پہنچا ہے جس کے باعث اسے ڈی کوڈ کرنے ایک ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
- صدر آصف علی زرداری نے سوسائیٹیز رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد مدارس کی رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا ہے۔
- پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اس علاقے کو مُلک کے دیگر حصوں سے ملانے والی اہم ترین شاہراہ تقریباً دو ماہ سے بند ہے جسے تاحال آمدورفت کے لیے نہیں کھولا جا سکا۔
نہ مجھے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کرنی ہے نہ کوئی غیر ملک مجھے رہا کروا رہا ہے: عمران خان