وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر انتشار اور تقسیم کی سیاست نہیں کی۔
مسلم لیگ کے یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نےکہا کہ آل انڈیا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے جدو جہد کے نتیجے میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا ، 118سال پہلے مسلم لیگ کے قیام کے بعد آزاد وطن کی خواہش کو مہمیز ملی۔
لاہور میں رنگا رنگ مصالحہ فیملی فیسٹیول،عوام کی بھرپور شرکت
مسلسل جدوجہد سے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ اور آزاد وطن نصیب ہوا ، بانیان پاکستان کے ویژن کے تحت ملکی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے ، مسلم لیگ (ن) قائد نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کیلئے مصروف عمل ہے۔
نواز شریف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کرتے ہوئے عوامی فلاح کو ترجیح دی ، مسلم لیگ ن نے سیاست کی قربانی دے کر ملکی معیشت اور سلامتی کو ترجیح دی، پارٹی نے کارکنان اور سیاسی اکابرین کیساتھ آمروں کے سامنے نعرہ حق بلند کیا۔
خیبر پختونخوا ،میدانی علاقوں کے سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں
قائد ن لیگ نواز شریف کو سیاست سے مائنس کرنے کی سازشیں ہوئی، سیاسی بصیرت اور عوام کی خاطر قربانی کے جذبے نے نواز شریف کوسر خرو کیا،مسلم لیگ ن کے ادوار میں صنعت، زراعت اور معیشت کی ترقی ہوئی۔
ن لیگ کے ادوار میں دوست ممالک سے تعلقات بہتر اور عام آدمی خوشحال ہوا،عوام کی حمایت سے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے محنت جاری رکھیں گے۔