حکومت کا پہلی ’ای ٹیکسی‘ سروس سے متعلق بڑا فیصلہ

image

پنجاب میں پہلی ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے والی کمپنیوں نے ای ٹیکسی اسکیم میں بھرپور دلچپسی کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ہاؤس میں ای ٹیکسی پر تجاویز اور مشاورت کے لیے سیمینار منعقد ہوا۔

سیمینار میں مختلف سرکاری محکموں، الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں، ٹرانسپورٹرز اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

سیمینار میں ای ٹیکسی کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی اقسام، قیمتوں، سروس اور تکنیکی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

ای ٹیکسی سمیت دیگر الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز، بیٹریوں کے معیار اور اسپیئر پارٹس کی آسانی سے فراہمی پر مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے مطابق بیروزگار افراد کے لیے ای ٹیکسی اسکیم شروع کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم میں ایسی گاڑیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں جو قیمت میں نسبتا کم مگر معیار میں بہترین ہوں، اسکیم سے بیروزگاری میں کمی اور سستی سفری سہولت عوام کو دستیاب ہو سکے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.