خوش آمدید 2025: نئے سال کی آمد پر دنیا بھر میں جشن کی تصویری جھلکیاں

کئی ممالک میں نئے سال کی آمد کا جشن منایا گیا ہے۔ کہیں آتش بازی اور لائٹ شو ہوا تو کہیں لوگوں نے عوامی مقامات پر جمع ہو کر 2025 کا استقبال کیا۔ دنیا بھر سے ان تقریبات کی چند تصاویر۔۔۔
EPA
EPA

دنیا بھر میں سال نو کا استقبال جوش و خروش کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ کہیں آتش بازی اور لائٹ شو تو کہیں لوگوں نے عوامی مقامات پر جمع ہو کر 2025 کا استقبال کیا۔

دنیا بھر سے ان تقریبات کی چند تصاویر۔۔۔

Reuters
Reuters

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نئے سال کی تقریبات کے دوران سڈنی اوپیرا ہاؤس اور ہاربر برج پر آتش بازی کی گئی۔

getty
Getty Images

ترکی کے شہر استنبول میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے لوگ سجے ہوئے درختوں کے گرد جمع ہیں اور موسیقاروں کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

getty
Getty Images

استنبول کے تکسیم سکوائر اور استقلال ایونیو پر بھی جشن منانے والوں کا ہجوم دیکھا جا سکتا ہے جہاں ایک ٹرام بھیڑ کے درمیان سے گزر رہی ہے۔

getty
Getty Images

تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے تھائی باشندے بڑی تعداد میں دریائے چاؤ فرایا کے کنارے پہنچے جہاں آتش بازی کی جا رہی ہے۔

getty
Getty Images

بنکاک کے واٹ پاتھم وانارام مندر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے ایک دعائیہ تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔

getty
Getty Images

ابوظہبی میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے شیخ زید ہیریٹیج فیسٹیول میں آتش بازی اور ڈرون شو منعقد کیا جا رہا ہے۔

getty
Getty Images

انڈونیشیا میں مشرقی جاوا کے شہر سورابایا کے سٹی ہال میں کئی خاندان نئے سال کا جشنمنانے کے لیے جمع ہیں۔

getty
Getty Images

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں 2025 کے آغاز کے موقع پر ہونے والی آتش بازی کے دلکش مناظر۔

epa
EPA

روس کے شہر ماسکو میں نئے سال کے موقع پر شہری کریملن کے قریب واقع ریڈ سکوائر پر سکیٹنگ کر رہے ہیں۔

getty
Getty Images

انڈیا کے شہر ممبئی میں نئے سال کے موقع پر سمندر کنارے چہل قدمی کے علاوہ تصویریں بنوانے والوں کا ہجوم۔

reuters
Reuters

چین کے شہر بیجنگ کے شوگنگ پارک میں نئے سال 2025 کی الٹی گنتی گننے کے بعد شرکا جشن منا رہے ہیں۔


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.