پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو 11 جنوری کو گوادر سے لاہور منتقل کئے جانے کا امکان ہے ، ڈرافٹنگ فلائٹس کا وقت پر نہ ہونا، ہوٹلنگ اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے لاہور منتقل کی جا رہی ہے۔
نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی اور مارٹن گپٹل نے پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹس میں نام درج کروا دیے
دوسری جانب ذرائع براڈ کاسٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے تاہم حتمی اعلان پی سی بی کی جانب سے ہی کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق فرنچائزز نے گوادر جانے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل مینجمنٹ 3 جنوری تک حتمی طور پر باقاعدہ فیصلہ کرے گی ، مینجمنٹ نے زبانی طور پر فرنچائزز تک پیغام پہنچا دیا ہے ۔