پاکستان میں استحکام آ چکا اب ہمیں آگے بڑھنا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

image

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں استحکام آچکا ہے اب ہمیں آگے بڑھنا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو نیا سال مبارک ہو، دعا ہے پاکستان دنیا میں مضبوط معاشی ملک بن کر ابھرے۔

کل اڑان پاکستان کے نام سے بہترین منصوبے کاآغاز ہوا،یہ منصوبہ ملک کیلئے نیک شگون ثابت ہو گا، یہ پروگرام پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

ہم نیٹ ورک کا بڑا اعزاز، پاکستان میں ہونے والے کرکٹ میچز کیلئے ڈیجیٹل حقوق حاصل کرلئے

دعا ہے نیا سال پاکستان کے عوام کے لیے خوشیاں کاسال ہو،تمام ادارے مل کر ملک کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ان کاکہنا تھا کہ معیشت کو مضبوط کرنا ہے تو ہمیں برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا،ہمیں پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم بنانا ہے،برآمدات میں اضافے کے بغیر ملک ٹیک آف نہیں کرسکے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی خزانے میں 72ارب روپے کی محصولات بہترین کارکردگی کی مثال ہیں،دسمبر کے مہینے میں اہداف حاصل کرنے میں کامیابی ملی ہے،پاکستان میں استحکام آ چکا اب ہمیں آگے بڑھنا ہے،ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی پورٹ گیا تو بریفنگ دی گئی ہم رئیل اسٹیٹ بنا رہے ہیں، افسوس ہوا کہ آپ کا کام پورٹ چلانا ہے یا رئیل اسٹیٹ کاروبار؟ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں فیس لیس ٹیکنالوجی لگائی گئی ہے جس سے کاروباری حضرات کو 89فیصد ریلیف ملا۔

بارش اور برفباری یکم جنوری سے 6 جنوری تک جاری رہنے کی پیشگوئی

رواں مالی سال ترسیلات زر 15 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، انہوں نے کہا کہ یہی کارکردگی رہی تو ترسیلات 35 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کر لیں گے، وزیراعظم نے کہا کہ چینی کی اسمگلنگ زیرو ہو چکی ہے، ہم نے اسمگلنگ کو روک کر چینی کو برآمد کیا،وزیراعظم چینی کی اسمگلنگ روکنے کا کریڈٹ آرمی چیف اور ادارے کو دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ای گورننس پر تمام وزارتیں اقدامات کررہی ہیں،دیگروزارتیں بھی اپنے آپ کو جدید ٹیکنالوجی اور تقاضوں سے ہم آہنگ کریں،انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست کرنے والوں نے معیشت تباہ کی۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9ماہ میں اقتصادی بہتری کی گواہی عام آدمی بھی دے رہا ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے،عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی نویدلے کرآئے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.