سینئر سفارتکار شفقت علی خان کو دفتر خارجہ کا ترجمان بنائے جانے کا امکان

image

سینئیر سفارتکار شفقت علی خان کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کے نئے ترجمان کا فیصلہ کر لیا گیا اور سینئیر سفارت کار شفقت علی خان کی تعیناتی کا اعلان جلد متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق شفقت علی خان اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ تعینات ہیں، وہ روس میں بطور سفیرِہاکستان رہ چکے ییں، اس کے علاوہ پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شفقت علی خان کی بطور ترجمان دفتر خارجہ تعیناتی کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.