مری معاہدہ 2008برقرار رہے گا ،کرم امن معاہدے کا متن سامنے آگیا

image

مری معاہدہ 2008برقرار رہے گا ،حکومت سڑک پر خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لے گی ،کرم امن معاہدے کا متن سامنے آگیا۔

معاہدے کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے پر علاقے کے لوگ اپنی بے گناہی ثابت کرینگے ،کسی شرپسند کو پناہ دینے کی صورت میں متعلقہ شخص کومجرم تصور کیا جائےگا،سڑک کی حفاظت کیلئےاپیکس کمیٹی کے فیصلوں کو عملی جامہ پہنایا جائےگا۔

کرم کے معاملے پرگرینڈ جرگہ ختم،فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے

کرم کے بے دخل خاندانوں کو اپنے اپنےعلاقوں میں آباد کیا جائےگا،قیام امن کیلئے کوئی بھی شخص اپنے مابین لڑائی کو مذہبی رنگ نہیں دیگا،کالعدم تنظیموں کے کام کرنے اور دفاتر کھولنے پر پابندی ہو گی۔

آمد و رفت کے تمام راستوں پر کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی ،نئے روڈز کی ضرورت پڑی ، کوئی رکاوٹ پیش آئی تو فریقین مکمل تعاون کرینگے،فریقین پناہ میں لیے گئے افراد کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

سرکاری و غیر سرکاری ملازمین بغیر کسی خوف کے ڈیوٹیاں انجام دیں گے ،فریقین پشتون دستور کے مطابق ملازمین کا تحفظ یقینی بنائیں گے،سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کو سزا دی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والےدونوں فریقین کے دشمن تصور کیے جائیں گے،زمینی تنازعات کو منظور شدہ لینڈ کمیشن کے ٹی او آرزکے مطابق حل کیا جائےگا۔

رجب المرجب کا چاند نظر آگیا

لینڈ ریونیو کمیشن متعین شدہ موضع جات میں فوراً کام شروع کریگا ،زمینی تنازعات کے حل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی ،جن علاقوں پر پہلے سے دفعہ 144 نافذ ہے اس پرفریقین عملدرآمد کروائیں گے۔

پہلے سے فیصلہ شدہ تنازعات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائےگا،اسلحہ کی آزادانہ نمائش و استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔

اسلحہ خریدنے کیلئے چندہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہو گی،فریقین اسلحہ سے متعلق 2ہفتوں کے اندر مشاورت سے لائحہ عمل دینگے،جس فریق نے مربوط لائحہ عمل نہیں دیا ان پر ایپکس کمیٹی کا فیصلہ نافذالعمل ہوگا۔

فریقین ایک دوسرے کیخلاف ہتھیار کا استعمال نہیں کریں گے ،اسلحے کے استعمال پر اس علاقے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،خلاف ورزی کرنے والے علاقے سے اسلحہ ضبط کیا جائےگا۔

پشاور ہیلتھ سٹی منصوبہ،لائف انشورنس پروگرام متعارف ،خیبر پختونخوا حکومت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

خلا ف ورزی کرنے والا گاؤں ایک کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا پابند ہوگا،انفرادی اور اجتماعی مسائل کے پر امن حل کیلئے کام کیا جائےگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.