ٹیسلا کے سائبر ٹرک میں دھماکا

image

امریکی شہر لاس ویگاس میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت والے ٹرمپ ہوٹل کے باہر ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کا سائبر ٹرک پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ بدھ کو لاس ویگاس میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر ٹیسلا کے ایک سائبر ٹرک میں دھماکا ہوا جس میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سائبر ٹرک ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے شیشے کے دروازے کے سامنے پہنچا اور کھڑا ہوگیا اور پھر اچانک سے دھماکا ہوا اور ٹرک میں آگ لگ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ میں ہلاک ہونے والا شخص سائبر ٹرک میں موجود تھا جبکہ 7 دیگر افراد کو ہلکی چوٹیں آئیں۔

واقعہ کے بعد ٹیسلا کےمالک ایلون مسک نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ'ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا، آتشبازی یا بم کی وجہ سے دھماکا ہوا'۔

ایلون مسک نے کہا کہ سائبر ٹرک میں دھماکا ممکنہ طور پر دہشت گردی ہے، سینیئر ٹیم معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ممکنہ دہشت گرد حملے کے طور پر تحقیقات جاری ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن کو دھماکے کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور انہوں نے ہر قسم کی امداد کی پیشکش کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.