اطالوی سپر کپ: اے سی میلان کے ٹیمی ابراہم کا شائقین کے لیے اظہار تشکر

image
اے سی میلان کے سٹرائیکر ٹیمی ابراہام نے ریاض کے الاول پارک میں موجود شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اے سی میلان کو زبردست کامیابی کے ساتھ 37 ویں اطالوی سپر کپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

عرب نیوز کے مطابق اطالوی سپر کپ کھیلنے کے لیے ریاض میں موجود انگلینڈ کے پروفیشنل فٹبالر ٹیمی ابراہم  نے سعودی عرب کو ’خوبصورت ملک‘ قرار دیا ہے۔

ابراہم نے 37 ویں اطالوی سپر کپ کے سیمی فائنل میں آخری آدھے گھنٹے میں میدان میں آ کر اے سی میلان کو 0-1 کے خسارے سے نکالنے اور جوونٹس کے خلاف 1-2 کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

گذشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں جوونٹس نے 21ویں منٹ میں سبقت حاصل کی جب سیموئل ایمبانگولا کے پاس پر کینن یلڈز نے گیند کو اے سی میلان کے گول کیپر مائیک میگنن کے قریب سے جال میں پھینک دیا۔

کھیل کے آخری 20 منٹ میں میچ کی بازی یکسر پلٹ گئی جب اے سی میلان کے کرسچن پولیسک نے پنالٹی کک پر گول کیا  اور پھر اے سی میلان کے متبادل یونس موسیٰ کی بھرپور  موو میں گیند دائیں جانب سے جوونٹس کے کھلائی فیڈریکو گاٹی سے ٹکرا کر گول پوسٹ کراس کر گئی۔

ریاض کے الاول پارک میں 25000  کی گنجائش والے سٹیڈیم میں اے سی میلان کی زبردست کامیابی پر ٹیمی ابراہم نے بھرپور جوش و خروش کو سراہتے ہوئے تماشائیوں کا شکریہ ادا کیا۔

الاول پارک میں 25000 کی گنجائش والے سٹیڈیم میں تماشائیوں نے بھرپور شرکت کی۔ فوٹو عرب نیوز

اے سی میلان کے سٹرائیکر نے کہا ’آج کا میچ دیکھنے اور ہمیں سپورٹ کرنے کے لیے سٹیڈیم آنے والے سب تماشائیوں کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘

انہوں نے میچ کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’ یہاں خوبصورت ماحول تھا، یہ خوبصورت ملک جہاں فٹبال سے محبت کرنے والے شاندار حمایتی ہیں، یہاں کھیلتے ہوئے پورے میچ میں شائقین کے نعرے سن رہے تھے، ہم سب بہت خوش ہیں اور شائقین کے شکر گزار ہیں۔

یہ میرا اس خوبصورت ملک کا پہلا دورہ ہے اور یہاں آ کر بہت خوش ہوں۔ میں پہلے سے جانتا تھا کہ سعودی عرب کتنا شاندار ملک ہے لیکن یہاں آ کر اور بھی زیادہ پذیرائی ملی اور فٹبال کے حوالے سے بہت کچھ دیکھنے کو ملا۔ 

پروفیشنل فٹبالر نے سعودی عرب کو ’خوبصورت ملک‘ قرار دیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

ابراہم نے مزید کہا ’ اس خوبصورت ملک کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، ہم خوش قسمت ہیں کہ اطالوی سپر کپ  مملکت میں منعقد ہو رہا ہے، یہاں حمایت شاندار رہی اور پیر کو ہونے والے فائنل میں ہم آپ سب کو سٹیڈیم میں دیکھنا چاہئیں گے۔

ای اے سپورٹس ایف سی سپرکپ سعودی عرب میں پانچویں بار منعقد کی جا رہی ہے جس میں اے سی میلان کے پاس ٹرافی جیتنے کا شاندار موقع ہے۔

اے سی میلان اس ٹورنامنٹ میں گزشتہ سیزن کی سیری اے کے رنرز اپ کے طور پر شامل ہوا، جبکہ جوونٹس کوپا اطالیہ کے فاتح کے طور پر ٹورنامنٹ میں شامل ہے۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.