’سبق سکھانا ہے‘، روٹھی بیوی کے گھر نہ آنے پر خودکشی سے قبل شوہر کا ویڈیو پیغام

image

انڈیا میں روٹھی بیوی کے گھر واپس نہ آنے پر شوہر نے خودکشی کر لی اور اس سے قبل ویڈیو میسیج بھی ریکارڈ کیا جس میں بیوی سے متعلق گھروالوں کے لیے پیغام تھا۔

 این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 39 سالہ سریش ستادھیا نے ضلع بوتاد کے علاقے زمرالہ میں اپنے گھر کے اندر خود کو پھانسی لگائی۔

پولیس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خودکشی کے بعد سریش کے موبائل سے گھروالوں کو ایک ویڈیو ملی جس میں وہ گھر والوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ بیوی کی وجہ سے اقدام کرنے جا رہے ہیں اور انہیں (بیوی) کو اس کا سبق سکھانا ہے۔

ویڈیو ملنے کے بعد سریش کے والد نے بہو کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔

رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی بہو نے ان کے بیٹے کو ذہنی طور پر بہت ہراساں کیا، وہ ان سے مسلسل جھگڑے کرتی رہیں اور ہر دوسرے دن میکے چلی جایا کرتی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ’سریش بیوی کو لینے گیا تاہم جب ان کی جانب سے انکار کیا گیا تو وہ دلبرداشتہ ہوا اور واپس آ کر ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔‘

پولیس نے سریش کی اہلیہ بھارتیہ سینہتا کے خلاف خودکشی پر اکسانے کی دفعہ 108 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.