دنیا کی سب سے طویلُ القامت خاتون سٹریچر پر ہوائی سفر کیوں کرتی ہیں؟

image

ترکیہ سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے طویلُ القامت خاتون رومیسا گیلجی نے حالیہ دنوں میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ہوائی جہاز پر سفر کرنے کے لیے سٹریچر کا استعمال کرتی ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق گینز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں رومیسا گیلجی کو ٹرکش ایئرلائنز کے ساتھ سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ٹرکش ایئرلائنز نے امریکہ اور برطانیہ کے لیے رومیسا گیلجی کو فلائٹ فراہم کی۔

انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو میں ایئرلائن نے لکھا کہ ’دنیا کی سب سے  طویلُ القامت خاتون کیسے سفر کرتی ہیں اور اپنے دوستوں سے کیسے ملتی ہیں؟‘

ویڈیو میں رومیسا کو جہاز پر سٹریچر میں سوار ہوتا دیکھا گیا۔

جہاز پر سٹریچر میں سفر کرنے کے بارے میں رومیسا نے بتایا کہ ’مجھے سکولائسس کی بیماری ہے جس کی وجہ سے میری ریڑھ  کی ہڈی میں تکلیف ہوتی ہے۔‘

 

    

View this post on Instagram           A post shared by Guinness World Records (@guinnessworldrecords)

انہوں نے مزید بتایا کہ ’میری ریڑھ کی ہڈی میں دو راڈ لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے میں جھک نہیں سکتی اور میری کمر میں لچک پیدا نہیں ہو سکتی لہٰذا سٹریچر پر سفر کرنا میرے لیے سب سے محفوظ آپشن ہے۔‘

رومیسا گیلجی کا قدر 7.07 فٹ ہے اور وہ ریسرچر، ایکٹیوسٹ اور پبلک سپیکر ہونے کے ساتھ ساتھ پانچ گینز ورلڈ ریکارڈز بھی اپنے نام کیے ہوئے ہیں۔

اُن کے دراز قد کی وجہ وِیوَر سنڈروم ہے جو انہیں بچپن سے ہی لاحق ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.