امریکہ کی متعدد ریاستیں غیرمعمولی برفانی طوفان کی زد میں، تصاویر

image
امریکہ کی بیشتر ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں جبکہ اکثر علاقوں میں بجلی متاثر ہے، سکول بند کر دیے گئے ہیں، گاڑیاں چلانے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ پروازیں بھی منسوخ کرنا پڑی ہیں۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اس سال وہ ریاستیں بھی برفانی طوفان کی زد میں آئی ہیں جہاں عموماً برفباری نہیں ہوتی بالخصوص جنوبی ریاستوں میں۔ ریاست فلوریڈا میں درجہ حرارت منفی دس تک پہنچ گیا ہے جبکہ ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں بھی سرد موسم کا سامنا ہے۔

ریاست کنساس، مغربی نیبراسکا اور انڈیانا کے کچھ حصوں میں مسافروں کی مدد کے لیے نیشنل گارڈ کو بلایا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کنساس اور ریاست میزوری کے لیے برفانی طوفان کی وارننگ جاری کی ہے جبکہ 45 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز فضائیں چل رہی ہیں۔

ریاست انڈیایا، ورجینیا، کینٹکی، میزوری، کنساس اور میری لینڈ کے کچھ علاقوں میں سکولز بند رکھے گئے۔

ریاست میزور میں کم از کم 600 موٹر سائیکل پھنس گئے تھے جبکہ ورجینیا، انڈیانا، کنساس اور کینٹکی میں سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں کے حادثات پیش آئے۔

شدید موسمی صورتحال کے باعث ریاست کینٹکی میں ایمرجنسی نافذ کرنا پڑی۔

ورجینیا میں پولیس نے کم از کم گاڑیوں کے 430 حادثات رپورٹ کیے جس میں 20 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

شدید موسمی صورتحال کے باعث ریاست کینٹکی میں ایمرجنسی نافذ کرنا پڑی۔

ورجینیا میں پولیس نے کم از کم گاڑیوں کے 430 حادثات رپورٹ کیے جس میں 20 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

پیر کی صبح تک ملک بھر میں 6 ہزار 500 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ریاست میزوری، کینٹکی، انڈیانا، ورجینیا، الینوائے میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد نے بجلی نہ ہونے کی شکایات درج کروائی ہیں۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.